Education

اسپیکر قومی اسمبلی کا ڈگری کالج منگھوٹ گوجر خان میں بس سروس کا افتتاح

اسپیکر قومی اسمبلی نے کالج کے لیے بسوں کی چابیاں کالج کی پرنسپل کے حوالے کیں

گوجر خان : اسپیکر نے ڈگری کالج منگھوٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کی پک اینڈ ڈراپ کے لیے بسیں اور ہائی ایس وین فراہم کر دی گئیں۔ بسوں کی فراہمی سے جڑواں قصبوں سے آنے والی طالبات کو درپیش سفری مشکلات حل ہوں گی۔ اسی سال یہاں یونیورسٹی کی کلاسز شروع ہوں گی اور طالبات پہلے سے زیادہ دل لگا کر تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گی۔

اسپیکر نے کہا کہ گوجر خان اور خطہ پوٹھوار میں تعلیم کے شعبے میں درپیش مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ جدید تعلیم سے آراستہ خطہ پوٹھوار کئی دہائیوں سے میرا خواب تھا۔ ہم اپنے نوجوان بچوں اور بچیوں کو بڑے شہروں میں بھیجنے کی بجائے گوجر خان میں ہی تعلیم دیں گے۔

اسپیکر نے گوجر خان میں ترقی کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں گوجر خان کی عوام کے لئے تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہوں۔ گوجر خان میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر و دیگر شعبوں کی ترقی و عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے خاطر خواہ کام کیا ہے۔ سوئی گیس کی فراہمی اور مشکلات سے بچنے کیلئے سوئی گیس آفس گوجر خان میں لے آئیں ہیں۔ صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے دو سو بستروں کا ہسپتال بنانے جارہے ہیں۔ مندرہ چکوال روڑ کی تعمیر اہل علاقہ کیلئے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔گوجر خان راولپنڈی ڈویژن کا اہم حصہ ہے اور محل وقوع کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہمارے پاس سب سے بڑی قوت اپنی محنت ہے اور عوام کی خدمت ہے جس کے ذریعے ہمیں آگے بڑھنا ہے اور خلوص کے ساتھ اپنی مٹی کی خدمت کرنی ہے۔

پرنسپل ڈگری کالج برائے طالبات منگھوٹ نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے منگھوٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں بسوں کی فراہمی کے اقدام کو بھرپور انداز میں خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے انتہائی قلیل وقت میں منگھوٹ کالج میں بسوں کی فراہمی کو یقینی بنایا اس پر کالج کا تمام سٹاف اور طالبات ان کے بے حد مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کا عوام دوست اور تعلیم کے فروغ کے لیے کیں گے اقدامات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اس کالج کی طالبہ کالج کی فیس کی مد میں ماہانہ 5 ہزار ادا کرتی ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ کے کرایے کی مد میں 12 ہزار ادا کرتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کی خصوصی کاوشوں کی بدولت طالبات کو اس مہنگائی کے دور میں منگھوٹ کالج کے لیے بسوں کی فراہمی سے فی طالبہ کو 12 ہزار روپے کا فاہدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے اس اہم اقدام منگھوٹ اور گردونوح کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس اہم اقدام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *