
اسلام آباد : اہل علاقہ کی طرف سے چیئرپرسن وائلڈ لائف بورڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مارگلہ ہلز اور پیر سوہاوہ روڈ کی نا تو کوئی قانونی حیثیت ہے اور نا ہی اس کا کوئی الگ قانون ہے.
اگر چیئرپرسن وائلڈ لائف بورڈ نے کوئی ایسا قانون دریافت کرلیا ہو تو عوام الناس کو بتایا جائے،.
100 سے زاہد ریسٹورنٹس اور تجارتی مراکز پر وائلڈ لائف کا قانون یکساں طور لاگو ہوتا ہے.
شاہ اللہ دتہ، شکر پڑیاں، کلب روڈ، سید پور میں تمام تجارتی مراکز آج بھی اپنا کاروبار کر رہے ہیں.
چیئرپرسن وائلڈ لائف آرڈیننس کے دوغلے معیار پر سوال ہے کہ افسران بالا اور ان بچوں کے لیے الگ الگ جگہوں کا قانون کیوں ہے؟؟

چیئرمین پرسن 113 تجارتی مراکز چھوڑ کر صرف دو ریسٹورنٹس کو گرا دینا ذاتی دشمنی نہیں تو اور کیا ہے؟؟؟
اہل علاقہ نے چیئرمین پرسن وائلڈ لائف بورڈ سے ہمارا یک ہی مطالبہ ہے مارگلہ نیشنل پارک میں موجودہ افسران بالا اور ان کے بچوں کے زیر استعمال تمام ریسٹورنٹس کو بھی نیشنل پارک کے قانون کے دائرہ کار میں لایا جائے.
چیئرپرسن پرسن وائلڈ لائف بورڈ کی زیادتی کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہوگی کہ مونال اور لامونٹانا کو گرا دینے کے بعد گرانے کے بعد دامن کوہ میں ایک بہت بڑے ریسٹورنٹ کو مارگلہ پارک میں میں کاروبار کرنے کا لائسنس دے دیا گیا.

اہل علاقہ نے کہا کہ ہم بےروزگار کئے گئے 1100 ملازمین چیئرپرسن وائلڈ لائف بورڈ نے ملنے سے بھی انکار کردیا.
چیئرپرسن وائلڈ لائف بورڈ کے ان اقدامات ہمیں بےروزگار کردیا گیا دوسری طرف پورے علاقے کو مجرمانہ سرگرمیوں کا گڑ بنا دیا.
پچھلے چار مہینوں میں تین قتل اور معتدد ڈکیتیاں پیر سوہاوہ روڈ پر ہوچکی ہیں جس کا ریکارڈ تھانہ کوہسار میں دستیاب ہے
پیر سوہاوہ روڈ بھی اس وقت مکمل طور پر تعفن کا شکار ہے جگہ جگہ کچرہ اور گند نظر آتا ہے ماحولیاتی آلودگی کے نام نہاد حکام کو اب یہ سب کچھ نظر کیوں نہیں آتا ؟
310000 ہزار ایکڑ پر محیط مارگلہ نیشنل پارک میں چار ایکڑ پر واقعیہ جگہ جو کہ اسلام آباد میں جگہ ماسٹر پلان میں چوکی کے نام سے موجود تھی جو عوام الناس کو تفریح فراہم کرتی رہی ہے
اس کو بند کو دینے سے مارگلہ نیشنل پارک میں موجود کیا جنگلی حیات کو درپیش تمام مسائل سے چھٹکارا حاصل کرلیا گیا ہے؟

دونوں ریسٹورنٹس کو گرانے سے کیا جنگلی حیات نے پیرسوہاوہ روڈ کا استعمال شروع کردیا ہے ہر گز نہیں یہ صریحاً مزاق اور جھوٹ ہے
چیئرپرسن وائلڈ لائف بورڈ سے ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام بےروزگار ملازمین کو مونال اور لامونٹانا سے ملحقہ زمین پر کھوکہ کھولنے کا لائسنس دئیے جائیں
ہمارے جائز مطالبات کو نا مانا گیا تو ہمارا اگلا اقدام اسلام آباد کلب کے سامنے دھرنا ہوگا یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ اسلام آباد کلب پر بھی وائلڈ لائف بورڈ کا قانون مساوی طور پر لاگو نہیں ہوجاتا.