اسلام آباد : چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عرفان سعادت سے حلف لیا
جسٹس عرفان سعادت نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عرفان سعادت سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں ہوئی۔ سپریم کورٹ کے ججز،اٹارنی جنرل اور سینیئر وکلاء نے شرکت کی۔ جسٹس عرفان سعادت کی بطور سپریم کورٹ جج حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ سپریم کورٹ بلڈنگ میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ان سے حلف لیا۔۔جوڈیشل کمیشن نے 20اکتوبر کو جسٹس عرفان سعادت کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی تھی۔سپریم کورٹ کے کل 18ججز میں سے اس وقت بھی ایک جج کی نشست خالی ہے۔